ساہیوال پریس کلب میں 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی پروقار تقریب کا انعقاد
ساہیوال (پاک لینز). ساہیوال پریس کلب میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب جشنِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ ملک بھر کی طرح ساہیوال میں بھی جاری ہے۔ ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور آزادی کیک کاٹنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو تھے، جبکہ ساہیوال پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں
بعد ازاں جشنِ آزادی کی خوشی میں آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان سےمحبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔جشنِ آزادی کی اس پروقار تقریب میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار اور قومی جذبے نے سماں باندھ دیا، جبکہ شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے اپنی وطن سے محبت کا اظہار کیا