اسلام مَخاچِیف نے یو ایف سی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرلیا

روس کے معروف  فائٹر اسلام مَخاچِیف نےیو ایف سی میں کامیابی حاصل کرکے مسلسل فتوحات کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے آئرلینڈ کے فائٹر آئن مچادو گیری کو متفقہ فیصلے سے شکست دے کر اپنی مسلسل جیتوں کی تعداد 17 تک پہنچا دی، یوں انہوں نے سابق چیمپئن اینڈرسن سلوا کی 16 فتوحات کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔

فلاڈیلفیا میں ہونے والے UFC 330 کے مین ایونٹ میں مَخاچِیف نے پانچ راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں اپنی ریسلنگ اور گراؤنڈ کنٹرول کے ذریعے حریف پر برتری قائم رکھی۔ گیری نے بھرپور مزاحمت کی، تاہم وہ روسی فائٹر کو شکست دینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

مقابلے کے اختتام پر تینوں ججز نے اسلام مَخاچِیف کے حق میں فیصلہ دیا، جن کے اسکور 49-46، 49-46 اور 48-47 رہے۔

اس کامیابی کے ساتھ مَخاچِیف نے UFC میں مسلسل فتوحات کے حوالے سے ایک نیا سنگِ میل قائم کرنے کے علاوہ اپنے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا بھی کامیاب دفاع کیا۔ رپورٹس کے مطابق وہ دو مختلف ویٹ کلاسز میں چیمپئن شپ جیتنے والے نمایاں فائٹرز میں شامل ہیں۔