پاکستان اور ویلز کا ہاکی ورلڈ کپ میچ 3-3 سے برابر

پاکستان اور ویلز کے درمیان ہاکی ورلڈ کپ 2026 کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیدرلینڈز کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن برتری حاصل نہ کرسکی۔

پاکستان کی جانب سے رحمان، سفیان خان اور حنان نے ایک، ایک گول کیا، جبکہ ویلز کے لیے فرلونگ نے دو مرتبہ اور بریڈ شا نے ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم اب اپنا اگلا اہم میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف بدھ کو کھیلے گی۔ پاکستان کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے۔