جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے کرنٹ اکاؤنٹ سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جن کے مطابق جولائی میں ملک کو 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ ہوا۔

مرکزی بینک کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 48 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جون میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 81 کروڑ ڈالر تھا، جو اگلے ماہ کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ موجود رہا، تاہم ماہانہ بنیاد پر اس میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔