پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
پاکستان میں کھیلی جانے والی پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ابتدائی شیڈول سامنے آگیا ہے۔ مجوزہ پروگرام کے مطابق سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا اور فائنل یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سیریز کا پہلا مرحلہ راولپنڈی میں رکھا گیا ہے، جہاں تین میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔
سیریز کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ابتدائی شیڈول کے تحت یہاں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو میچز ہونے کی تجویز ہے۔
مجوزہ پروگرام کے مطابق سہ ملکی سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز باہمی مشاورت کے ذریعے شیڈول کو حتمی شکل دیں گے، جس کے بعد حتمی پروگرام کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔