ساہیوال: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 1260 گرام چرس برآمد

ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

انچارج چوکی گیمبر رائے عرفان ذاکر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ملزم محمد بلال کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1260 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔