فیلڈ مارشل کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ مکمل کیا جس کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے نیشنل اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر غالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں