لارڈز ٹیسٹ: بابر اعظم کی واپسی متوقع، پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں پر غور

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی اسکواڈ میں چند اہم تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے، جبکہ تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تو اذان اویس کو باہر بیٹھنا پڑسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

لارڈز کی نسبتاً خشک پچ اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی ٹیم مینجمنٹ دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کے آپشن پر بھی غور کررہی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔