پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق افغان فاسٹ بولر شاپور زدران کی صحت سے متعلق خبر ملنے کے بعد گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مدد کی پیشکش کر دی۔سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 38 سالہ سابق کرکٹر کو ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے اپڈیٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ایسے میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر قسم کی مدد کی پیشکش کی ہے۔