6 سالہ پگ ’’جِنی لو‘‘ نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں 2026 کے ’’دنیا کے بدصورت ترین کتے‘‘ کے مقابلے کا انعقاد ہوا، جہاں 6 سالہ پگ نسل کے کتے جِنی لو کو فاتح قرار دیا گیا۔
مقابلے میں مختلف کتوں نے حصہ لیا، تاہم جِنی لو نے اپنی منفرد جسامت اور حلیے کی وجہ سے ججز کی توجہ حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
جِنی لو کی کامیابی پر اس کی مالکن مشیل گریڈی کو اسپانسر کی جانب سے 5 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی۔