پی ایس ایل کو جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز، فرنچائز مالکان کی مشاورت
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی تمام آٹھ فرنچائزز کے مالکان نے لیگ کے آئندہ ایڈیشن کو جنوری میں کرانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق لندن میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس کے دوران اگلے سیزن کے انعقاد سمیت لیگ سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اپریل اور مئی میں لیگ کرانے کی صورت میں محدود اشتہاری آمدنی کے خدشات کے باعث ٹورنامنٹ کو جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز زیر غور آئی ہے۔
فرنچائز مالکان نے اس حوالے سے براڈکاسٹ آمدنی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا سوال تھا کہ ٹورنامنٹ کسی بھی مہینے میں منعقد ہو، کیا فرنچائزز کو ٹی وی اور دیگر نشریاتی حقوق سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ان کا طے شدہ مکمل حصہ مل سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق متوقع ٹی وی رائٹس آمدنی میں کمی کے امکانات کے باعث اشتہاری آمدنی سے متعلق بھی خدشات سامنے آئے ہیں، جس نے پی ایس ایل کے شیڈول پر دوبارہ غور کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
موجودہ معاہدے کے تحت پی ایس ایل کی آٹھوں فرنچائزز کو مرکزی ریونیو پول سے حاصل ہونے والی براڈکاسٹ آمدنی کا 95 فیصد حصہ دیا جاتا ہے