جمیرا برج العرب،اپنی پہلی بڑی بحالی (ریسٹوریشن) سے گزرے گا

دبئی کا مشہور اور تاریخی ہوٹل جمیرا برج العرب، جو 1999 میں افتتاح کے بعد سے اب تک اپنی پہلی بڑی بحالی (ریسٹوریشن) سے گزرے گا۔ اس مقصد کے لیے 18 ماہ پر مشتمل مرحلہ وار تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ اس عالمی نشان کی اصل شناخت اور ورثہ محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ ہوٹل جمیرا گروپ کی ملکیت ہے، جو دبئی ہولڈنگ کا ذیلی ادارہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اس بادبان نما ہوٹل کو لگژری سیاحت کی عالمی علامت کے طور پر برقرار رکھنا اور اس کے اندرونی حصوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

بحالی کے دوران ہوٹل مکمل طور پر بند نہیں ہوگا بلکہ ہوٹل اپنی خدمات جاری رکھے گا تاکہ مہمانوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین سہولیات فراہم کی جاتی رہیں۔

اس منصوبے کی قیادت معروف فرانسیسی انٹیریئر آرکیٹیکٹ ٹرسٹن اوئر (Tristan Auer) کریں گے، جو پیرس کے تاریخی ہوٹل Hôtel de Crillon جیسے ورثہ مقامات کی بحالی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ انہیں ایک مسابقتی انتخابی عمل کے بعد اس منصوبے کے لیے منتخب کیا گیا ہے