گیانی انفنٹینو ایک بار پھر فیفا کی صدارت کے امیدوار ہوں گے
فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کے موجودہ صدر گیانی انفنٹینو نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی باضابطہ تصدیق فیفا کی جانب سے کردی گئی ہے۔
گیانی انفنٹینو 2016 سے فیفا کے صدر ہیں اور آنے والے انتخابات میں وہ تنظیم کی قیادت کے لیے چوتھی مرتبہ امیدوار بنیں گے۔
انفنٹینو کو حالیہ دنوں میں فیفا کے ایک متنازع منصوبے کے باعث مختلف فٹبال کنفیڈریشنز کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، جن میں یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا نمایاں تھی۔
رپورٹس کے مطابق بعض کنفیڈریشنز نے اس منصوبے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے ورلڈکپ سمیت فیفا کے دیگر مقابلوں کے بائیکاٹ تک کی دھمکی دی تھی۔ شدید مخالفت کے بعد فیفا کو اپنا متنازع منصوبہ واپس لینا پڑا۔
اب فیفا نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ گیانی انفنٹینو اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور فیفا کی قیادت کے لیے دوبارہ انتخاب لڑیں گے۔