ڈرامہ ’کفیل‘ کی فرحانہ پھپھو حقیقت میں جدید خاتون نکلیں، مداح دنگ رہ گئے!

ڈرامہ ’کفیل‘ ایک وائرل ڈرامہ بن چکا ہے جس نے ناظرین کے سامنے کئی ایسے کردار پیش کیے جو حقیقی زندگی کی جھلک دکھاتے ہیں۔ اس ڈرامے میں ایسے مردوں کو دکھایا گیا ہے جو گھریلو ذمہ داریوں سے جان چھڑاتے ہیں، جبکہ ان کی بیویاں اور بچے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اکثر ان مردوں کو ان کے اپنے رشتے دار بھی سہارا دیتے ہیں۔

اسی ڈرامے میں ایک نمایاں کردار فرحانہ پھپھو کا تھا، جسے اداکارہ رابعہ افسر نے شاندار انداز میں نبھایا۔ انہوں نے اس کردار کو جوانی سے لے کر بڑھاپے تک انتہائی حقیقت کے قریب پیش کیا۔

اب مداح اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے فرحانہ پھپھو کو حقیقی زندگی میں دیکھا۔

ڈرامے میں فرحانہ پھپھو کا کردار بہت سے لوگوں کو اس لیے بھی اپنا سا لگا کیونکہ اکثر افراد نے اپنی زندگی میں ایسے سخت مزاج اور روایتی رشتے داروں کو دیکھا ہوتا ہے۔ تاہم حقیقت میں رابعہ افسر ایک نوجوان، اسٹائلش، جدید اور خودمختار خاتون ہیں، جو اپنے ڈرامائی کردار سے بالکل مختلف شخصیت رکھتی ہیں۔

رابعہ افسر کی چھٹیوں کی تصاویر، دوستوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات اور ان کا فیشن ایبل انداز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔ ان کی اصل شخصیت اور ڈرامہ ’کفیل‘ میں ادا کیے گئے کردار کے درمیان واضح فرق نے سب کو متاثر کر دیا ہے۔