اے آئی کا نیا ٹرینڈ، پاکستانی شوبز ستارے 80 کی دہائی کے انداز میں نظر آنے لگے
مصنوعی ذہانت کے نت نئے تجربات نے پاکستانی شوبز شخصیات کو بھی 80 کی دہائی کے رنگ میں رنگ دیا، جس کے بعد ان کی منفرد اور دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نیا اے آئی فلٹر تیزی سے مقبول ہورہا ہے، جو عام تصاویر کو 1980 کی دہائی کے فیشن اور طرزِ زندگی سے متاثرہ انداز میں تبدیل کردیتا ہے۔
اس ٹرینڈ میں بڑے اور منفرد بالوں کے اسٹائل، شوخ رنگوں کے کپڑے، نمایاں میک اپ اور اُس دور سے مماثل گلیمرس لُک نمایاں دکھائی دیتا ہے۔
پاکستانی شوبز سے وابستہ کئی ستاروں نے بھی اس دلچسپ ٹرینڈ کا حصہ بنتے ہوئے اے آئی کی مدد سے اپنی تصاویر کو 80 کی دہائی کے انداز میں تبدیل کیا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔
مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے، جبکہ اے آئی کے ذریعے ماضی کے مقبول فیشن اور اسٹائل کو نئے انداز میں پیش کرنے کا یہ رجحان سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔