ایسے شریکِ حیات کی خواہش رکھتی ہیں جو نشہ نہ کرتا ہو ,اداکارہ ریشم

فلم سٹار اداکارہ ریشم نے حالیہ انٹرویو میں اپنے جیون ساتھی سے متعلق خواہشات اور ازدواجی زندگی کے تصور پر کھل کر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شریکِ حیات کی خواہش رکھتی ہیں جو نشہ نہ کرتا ہو، عزت دینے والا ہو اور ان کی قدر کرے۔
ریشم نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ رشتہ محبت اور سادگی پر مبنی ہو، جہاں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں، باتیں کریں اور زندگی کے چھوٹے چھوٹے لمحات کو انجوائے کریں۔ ان کے مطابق وہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنے شریکِ حیات کے لیے کھانا بنائیں اور اس کی خدمت کریں، جبکہ دونوں مل کر بارش کے موسم سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دولت کو بنیادی ترجیح نہیں دیتیں، البتہ اگر شریکِ حیات مالی طور پر مستحکم ہو تو یہ بھی قابلِ قبول ہے، مگر پیسہ ان کے لیے ذاتی ضرورت نہیں بلکہ سماجی خدمت کے لیے ہونا چاہیے۔
ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل مل رہا ہے