آئمہ بیگ نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔

’24 نیوز‘ کے مطابق آئمہ بیگ نے گزشتہ سال اگست میں کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران زین احمد سے شادی کی تھی۔ شادی کی تصاویر بھی گلوکارہ نے اس وقت سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

اب آئمہ بیگ نے ایک تقریب میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، جن میں وہ سیاہ لباس میں نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے بال سلور بلون رنگ کے ہیں۔

ان تصاویر کے ساتھ گلوکارہ نے اپنی موجودہ ازدواجی حیثیت سے متعلق کیپشن میں خود کو ’سنگل‘ قرار دیا، جس کے بعد انہوں نے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب زین احمد کی طرف سے آئمہ بیگ کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔