شہزادی ڈیانا کا مشہور ’ریوینج ڈریس‘ تقریباً 30 سال بعد دوبارہ نیلامی کے لیے پیش
شہزادی ڈیانا کا معروف سیاہ لباس تقریباً تین دہائیوں بعد ایک مرتبہ پھر نیلامی کا حصہ بننے جا رہا ہے۔ یہ لباس ان کے یادگار فیشن لمحات میں شمار کیا جاتا ہے اور ’ریوینج ڈریس‘ کے نام سے مشہور ہے۔
شہزادی ڈیانا نے یہ لباس 1994 میں اس وقت پہنا تھا جب اس وقت کے شہزادہ چارلس نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق بے وفائی کا اعتراف کیا تھا۔ اس موقع پر ڈیانا کے لباس نے عالمی میڈیا کی خصوصی توجہ حاصل کی، جس کے بعد اسے ’ریوینج ڈریس‘ کا نام دیا گیا۔
نیلامی سے قبل تاریخی لباس کو لندن میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا، جس کے بعد اسے 9 دسمبر کو نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا۔
انتظامیہ کو توقع ہے کہ شہزادی ڈیانا کا یہ مشہور لباس نیلامی میں تقریباً 3 لاکھ ڈالر تک قیمت حاصل کرسکتا ہے۔