مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محمود بشیر ورک کی عمر 89 برس تھی اور وہ عام انتخابات میں این اے-77 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

محمود بشیر ورک کا شمار مسلم لیگ (ن) کے تجربہ کار رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ اپنے سیاسی کیریئر کے دوران پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق محمود بشیر ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علالت کے باعث زیرِ علاج تھے، تاہم لاہور کے اسپتال میں دورانِ علاج ان کا انتقال ہوگیا۔