سپریم کورٹ کی عمارت میں آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پالیا

سپریم کورٹ کی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں سپریم کورٹ پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دھواں بھر گیا، تاہم صورتحال پر قابو پالیا گیا۔

آگ کے نتیجے میں عمارت یا دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔