سونے کی قیمت میں دو روز بعد پھر اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دو روز کی کمی کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر بڑھی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے بڑھ کر 6 ہزار 924 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 346 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔