ستائیسویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کی نئی اشاعت میں شامل

ستائیسویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کی تازہ پرنٹ شدہ اشاعت کا حصہ بنا دیا گیا ہے، جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دستور کا اپ ڈیٹ شدہ متن اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا ہے۔

نئی اشاعت میں 27ویں آئینی ترمیم تک آئین میں کی جانے والی تمام ترامیم اور تبدیلیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دستور کے بنیادی متن میں بعد ازاں کی گئی ترامیم کو بھی نئی کاپی میں یکجا کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اپ ڈیٹ کیا گیا آئین پارلیمانی امور اور دیگر سرکاری استعمال کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔

یوں آئین پاکستان کی نئی اشاعت میں 27ویں ترمیم تک ہونے والی آئینی تبدیلیوں کو شامل کرکے اسے تازہ ترین متن کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔