بلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کوئٹہ سے جاری احکامات کے مطابق پابندی کا اطلاق سرکاری بوائز اور گرلز کالجز کے علاوہ پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز پر بھی ہوگا۔

جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی تنظیم یا گروپ کو تقریب منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور بغیر اجازت کسی بھی تقریب یا تنظیمی سرگرمی کے انعقاد کی اجازت نہ دیں۔