وزیراعظم آفس نے مالی سال 2026-27 کے لیے ادویات کی مقامی سطح پر خریداری کےلیےٹینڈرز طلب
September 13, 2026
3:38 pm
وزیراعظم آفس نے مالی سال 2026-27 کے لیے ادویات کی مقامی سطح پر خریداری کا عمل شروع کرتے ہوئے متعلقہ فرمز سے ٹینڈرز طلب کرلیے ہیں۔
جاری شرائط کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں رجسٹرڈ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیاں اور فرمز اس خریداری کے عمل میں بولیاں جمع کراسکیں گی۔
ٹینڈر میں حصہ لینے والی فرموں کے لیے ای پیڈز (EPADS) پر رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بولی دہندگان کے پاس فعال جی ایس ٹی اور این ٹی این نمبر ہونا بھی ضروری ہوگا۔
دستاویزات کے مطابق مطلوبہ ادویات کی خریداری مالی سال 2026-27 کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔
دلچسپی رکھنے والی اہل فرمز 29 ستمبر تک اپنی بولیاں جمع کراسکیں گی، جبکہ اسی روز موصول ہونے والی بولیوں کو کھولنے کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔