واٹس ایپ اسٹیٹس ویڈیوز کے لیے ڈبل اسپیڈ فیچر
واٹس ایپ نے اسٹیٹس ویڈیوز دیکھنے کے طریقے کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے، جس کے ذریعے صارفین ویڈیوز کو 2 گنا رفتار سے دیکھ سکیں گے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی اضافی سیٹنگ کو فعال یا غیر فعال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اسٹیٹس ویڈیو چلتے وقت صارف اسکرین کے دائیں جانب انگلی دبا کر ویڈیو کو 2 ایکس اسپیڈ پر چلا سکے گا۔
انگلی ہٹاتے ہی ویڈیو کی رفتار خودکار طور پر دوبارہ معمول کی حالت میں واپس آجائے گی۔
یہ نیا فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کمپنی اسے تمام صارفین کے لیے کب تک جاری کرے گی۔