اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان آج رواں مالی سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، جس میں معاشی صورتحال اور اہم اقتصادی اعشاریوں کا جائزہ لینے کے بعد شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو مرکزی بینک کے ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، مہنگائی اور دیگر اہم معاشی عوامل کا جائزہ لینے کے بعد پالیسی ریٹ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔

ماہرینِ معیشت کی رائے نئی مانیٹری پالیسی کے حوالے سے مختلف ہے۔ تقریباً نصف ماہرین کا خیال ہے کہ موجودہ شرح سود برقرار رکھی جاسکتی ہے، جبکہ دیگر نصف ماہرین کے مطابق شرح سود میں 0.5 فیصد اضافے کا امکان موجود ہے۔

اس وقت پاکستان میں پالیسی ریٹ 11.5 فیصد ہے، جس کے حوالے سے حتمی فیصلہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سامنے آئے گا۔