زیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آپریشن میں پیشہ وارانہ مہارت سے خارجی سرغنہ سمیت 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔