پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا دل جیتنے والا بیان, ڈیرن سیمی نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ بابر اعظم جس انداز میں پشاور زلمی کی قیادت کر رہا ہے، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ اس کی پرفارمنس اور ٹیم کو جتوانے کا انداز شاندار ہے۔ میں نے 7 سال پشاور زلمی کی کپتانی کی، لیکن جس تسلسل کے ساتھ بابر اعظم ٹیم کو کامیابیاں دلا رہا ہے، وہ قابلِ رشک ہے۔ مسلسل 8 میچز جیتنا کوئی معمولی بات نہیں۔ میں نے اپنی قیادت میں ٹیم کو ایک بار چیمپئن بنایا تھا، اور اب میری دلی خواہش ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی دوسری بار بھی ٹائٹل جیتے۔