بینک اسلامی کا ملتان میں پرائیورٹی بینکنگ ایکسپیرینس سینٹر کا افتتاح

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرنے والے اسلامی بینکوں میں شمار ہونے والے بینک اسلامی نے ملتان میں اپنا فلیگ شپ پرائیورٹی بینکنگ ایکسپیرینس سینٹر قائم کردیا ہے، جس کا مقصد جنوبی پنجاب کے صارفین کو خصوصی اور زیادہ سہل بینکاری سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔

نئے سینٹر کے ذریعے صارفین کو ذاتی نوعیت کی ریلیشن شپ سپورٹ کے ساتھ بینک کی مختلف شریعت سے ہم آہنگ مالیاتی خدمات اور ترجیحی بینکاری سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔

بینک اسلامی کے مطابق ملتان میں اس سینٹر کا قیام ملک میں اسلامی بینکاری کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے اور صارفین کو متبادل مالیاتی سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔

پرائیورٹی بینکنگ سینٹر کا افتتاح سیدن والا برانچ، ملتان میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔ تقریب میں گروپ ہیڈ ڈسٹری بیوشن اینڈ بزنس بینکنگ کبیر قریشی، ہیڈ ایس ایم ای، ویلتھ مینجمنٹ اینڈ پرائیورٹی سیلز شاہان متی، برانچ بینکنگ ہیڈ سینٹرل 2 گل حسنین اور ہیڈ آف پرائیورٹی بینکنگ سیلز منوچہر منور صدیقی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر کبیر قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے صارفین کو ایسا بینکاری تجربہ فراہم کرنا ضروری ہے جو ان کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہو۔ ان کے مطابق نیا سینٹر اسی مقصد کے تحت صارفین کو ترجیحی اور خصوصی خدمات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بینک اسلامی اپنے صارفین کو معیاری خدمات دینے اور اسلامی بینکاری کو مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

بینک اسلامی کا کہنا ہے کہ ملتان میں نئے پرائیورٹی بینکنگ سینٹر کے قیام سے ملک بھر میں اس کے پرائیورٹی بینکنگ نیٹ ورک کو مزید وسعت ملے گی، جبکہ ادارہ اپنے طے شدہ مشن کے تحت صارفین کو بہتر مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔