بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے’’ آپریشن سندور‘‘ میں بدترین شکست کااعتراف کر ہی لیا ۔
’’آپریشن سندور‘‘ میں عبرتناک شکست چھپانے کی مذموم کوشش کے طور پر بھارتی چیف آف سٹاف مضحکہ خیزبیانات دے رہے ہیں۔
’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی غیر پراعتماد باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز نے شکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے’’ آپریشن سندور‘‘میں ہزیمت چھپانےکی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ آنے والےچیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔