پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت نے انگلش فٹبال کلب خرید لیا

کویت میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت معیز احمد مرزا نے اپنی بین الاقوامی تعلیمی کمپنی ایم ای سی اسٹڈی گروپ کے ذریعے انگلینڈ کے نان لیگ فٹبال کلب پلیمتھ پارک وے ایف سی کی ملکیت حاصل کرلی۔

کراچی میں پیدا ہونے والے معیز مرزا انگلینڈ کے فٹبال کلب کے مالک بننے والے دوسرے پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان بھی انگلینڈ کے ایک فٹبال کلب کی ملکیت حاصل کرچکے ہیں۔