ایشین گیمز: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کے اسٹار جیولین تھروور ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں ارشد ندیم اور یاسر علی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جبکہ لانگ جمپ میں انصر عباس ایکشن میں ہیں۔
ارشد ندیم نے مقابلے میں اپنی پہلی کوشش میں نیزہ 76.69 میٹر تک پھینکا، جبکہ ان کی دوسری تھرو فاؤل قرار پائی۔
پاکستانی ایتھلیٹ نے تیسری کوشش میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولین 80.29 میٹر دور پھینکا، جس کے بعد وہ مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر آگئے۔
تاہم ارشد ندیم کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکی۔ یوں مقابلے کے اختتام پر وہ میڈل حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔