وزیراعظم شہباز شریف کی لندن اسٹاک ایکسچینج تقریب میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے امکانات سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

وزیراعظم لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں انہیں پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال اور حکومت کی جانب سے جاری اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں میں موجود مواقع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات سے استفادہ کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کررہی ہے۔