شوکت یوسفزئی کے خط کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کی جانب سے پارٹی قیادت کو خط لکھے جانے کے بعد پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام پارلیمنٹرینز کو زوم کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی ہے۔ اجلاس کے دوران آئندہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے رائے لی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت یوسفزئی نے اپنے خط میں پارٹی قیادت کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔