قطر کا امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کسی مشترکہ نقطے پر پہنچنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ تنازع کا پُرامن حل تلاش کرنا ہی فریقین کے لیے واحد راستہ ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے خطے کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی مخالفت کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق علاقائی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک نے اس جنگ کا فریق بننے کا فیصلہ نہیں کیا۔

قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو خطے کے دیگر ممالک کے خلاف جارحانہ طرزِ عمل ترک کرنا ہوگا۔ ترجمان کے مطابق قطر خود نشانہ بننے کے باوجود کشیدگی کے خاتمے اور امن کے لیے جاری کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔