ایران میں سکیورٹی اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی

ایران میں سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے مقدمے میں سزا پانے والے دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں افراد کو مشہد میں چار سکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، جس پر اب عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ افراد کو جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر دونوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔