ایشین گیمز: والی بال سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کو شکست دے دی
ایشین گیمز 2026 کے مینز والی بال سیمی فائنل میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
ایچی ناگویا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ایران نے پاکستان کے خلاف تینوں سیٹس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میچ 3-0 سے اپنے نام کرلیا۔
پاکستان اب ایونٹ میں کانسی کے تمغے کے لیے مقابلہ کرے گا، جہاں قومی ٹیم کا سامنا جاپان یا چین کی ٹیم سے ہوگا۔
اس سے قبل پاکستان نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف 25-19، 25-23 اور 25-18 کے اسکور سے تینوں سیٹس جیت کر کامیابی حاصل کی تھی۔