پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کے خلاف شیڈول تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت کوشال مینڈس کو سونپی گئی ہے۔

سری لنکن ٹیم میں کامل مشارا، سنتھ جے وردھنے، لاہیرو اُدارا، سہان اراچیگے، کمندو مینڈس، دسُن شناکا اور چمندو وکرما سنگھے شامل ہیں۔

اسکواڈ میں دونیتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشانا، وجے اکانتھ ویاساکانتھ، دُشمانتا چمیرا، بینورا فرنانڈو، نوان توشارا اور ایشان ملنگا بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 9 سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ملکی ون ڈے سیریز میں بھی ایکشن میں ہوں گی، جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یہ ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد ہوگی۔