پاکستان کے تجارتی خسارے میں اضافہ

پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 15.13 فیصد بڑھ گیا، جس کے بعد یہ 10 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 13.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اسی عرصے کے دوران ملکی برآمدات میں 10.84 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافے کے باوجود درآمدات کی مالیت زیادہ رہنے کے باعث پاکستان کے مجموعی تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا۔