اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے
آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں فیلڈر کی حیثیت سے سب سے زیادہ کیچز لینے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے 221 کیچز مکمل کرکے انگلینڈ کے جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 220 کیچز پکڑے تھے۔
اسٹیو اسمتھ نے یہ تاریخی سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے دوران 210 کیچز تھامے تھے۔
اسٹیو اسمتھ کا یہ کارنامہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کی مسلسل کارکردگی اور فیلڈنگ میں مہارت کو نمایاں کرتا ہے۔