ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ کے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک موصول ۔ صدر پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال رانا جاوید نثار

ساہیوال . چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے جنگلات ملک قاسم ندیم کی خصوصی کاوش سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ساہیوال پریس کلب کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک لاہور آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر رانا جاوید نثار اور سابق صدر نعیم شیخ کے حوالے کیا گیا۔ تقریب میں اراکین پنجاب اسمبلی ولائت شاہ کھگہ، نوید اسلم لودھی، رانا ریاض اور محترمہ فرزانہ عباس بھی شریک ہوئیں۔
اس موقع ملک قاسم ندیم نے کہا کہ یہ گرانٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحافی برادری سے محبت کا عملی ثبوت ہے اور اسے ساہیوال پریس کلب کی تزئین و آرائش، جدید سہولتوں کی فراہمی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ صدر پریس کلب رانا جاوید نثار اور سابق صدر نعیم شیخ نے گرانٹ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور ملک قاسم ندیم کا ساہیوال پریس کلب کیجانب سے شکریہ ادا کیا