افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 5.5 شدت کا زلزلہ
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں میں خوف و تشویش پھیل گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اور اس کے جھٹکے افغانستان کے متعدد علاقوں تک محسوس کیے گئے۔
حکام کی جانب سے فوری طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ہندوکش کا خطہ زلزلہ خیز علاقے میں شمار ہوتا ہے، جہاں ماضی میں بھی متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔