آغا علی کا نیا سولو گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

اداکار اور گلوکار آغا علی نے اپنا نیا سولو گانا ریلیز کردیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس گانے اور ان کے نئے میوزک انداز پر مختلف ردعمل سامنے آرہا ہے۔

نئے گانے کی ریلیز پر آغا علی کے مداحوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین نے گانے اور گلوکار کے نئے میوزک اسٹائل پر تنقید بھی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے گانے کے حوالے سے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے اسے مزاحیہ قرار دیا، جبکہ ایک اور صارف نے گانے کا ’میوٹ ورژن‘ ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے آغا علی کے نئے گانے کا موازنہ ہانیہ عامر کے گانے سے کرتے ہوئے اسے بہتر قرار دیا۔

گانے کی ریلیز کے بعد سامنے آنے والے مختلف تبصروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آغا علی کی نئی میوزیکل کاوش نے سوشل میڈیا صارفین کی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔