اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، قرض کیلئے درخواستیں 16 لاکھ سے تجاوز کرگئیں

وزیراعلیٰ کے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت قرض کے حصول کے لیے آن لائن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 16 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، تاہم بڑی تعداد میں درخواست گزار تاحال قرض کے منتظر ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق رواں سال پروگرام کے تحت صرف 3 لاکھ درخواست گزاروں کو قرض فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے باعث لاکھوں خاندانوں کو اپنی باری کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

محکمہ ہاؤسنگ کے اعداد و شمار کے مطابق 13 لاکھ سے زائد درخواست گزاروں کو ابھی قرض کے اجرا کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔ حکام کے مطابق اب تک 2 لاکھ 15 ہزار خاندانوں کے لیے مجموعی طور پر 273 ارب روپے کے قرضے منظور کیے جاچکے ہیں۔

محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منظور شدہ قرضوں کی رقم سے ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 57 ہزار 500 مکانات پر تعمیراتی کام جاری ہے۔