پاکستان میں ایپل کا دفتر قائم ہونے کے امکانات، امریکی قونصل جنرل کی امید
ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرنے کے امکانات سامنے آئے ہیں، جسے ملک میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے امید ظاہر کی کہ ایپل بھی مستقبل میں پاکستان میں اپنی موجودگی قائم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید دور میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کے طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں اور پاکستان میں بھی ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے استعمال میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
اسٹیٹسن سینڈرز کے مطابق پاکستان میں ایپل کا دفتر قائم ہونا ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمپنی مستقبل میں پاکستان میں اپنا ہیڈکوارٹر یا باقاعدہ دفتر قائم کرنے پر غور کرسکتی ہے۔