اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے سینیٹ ملازم Hamza Khan قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق پولیس افسر Arif Hussain Shah کو سزائے موت سنادی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، جس کے تحت مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان، صابر شاہ اور ثقلین کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 20،20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
رپورٹس کے مطابق مقتول حمزہ خان کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی لاش مانسہرہ میں ملزم عارف شاہ کے آبائی گھر سے برآمد ہوئی تھی۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا۔