ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر
پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کے اسٹار جیولین تھروئر ارشد ندیم ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکے اور مقابلے میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہونے والے جیولین تھرو فائنل میں سری لنکا کے رومیش پاتھیرانا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91.09 میٹر کی تھرو کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے یہ فاصلہ اپنی چوتھی کوشش میں حاصل کیا۔
ارشد ندیم کی مقابلے میں بہترین تھرو 81.49 میٹر رہی۔ انہوں نے پہلی کوشش میں 74.42 میٹر جبکہ دوسری کوشش میں 79.66 میٹر کی تھرو کی، اس کے بعد تیسری کوشش میں 81.49 میٹر کا فاصلہ حاصل کیا۔
سری لنکن ایتھلیٹ رومیش پاتھیرانا کی 91.09 میٹر کی شاندار تھرو نے انہیں جیولین تھرو ایونٹ کا الٹیمیٹ چیمپئن بنادیا۔
ارشد ندیم اب آئندہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں ان سے ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کی توقع کی جارہی ہے۔