پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے جلد ماں بننے کا اعلان کر دیا۔
اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے شوہر اور معروف گالف پلیئر حمزہ امین کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اشنا شاہ نے تصاویر کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر جلد خوشخبری آنے والی ہے اور ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ فوٹو شوٹ میں دونوں میاں بیوی خوشگوار اور رومانوی انداز میں نظر آئے، جس پر مداحوں نے ان کے لیے دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات بھی دیے۔