ایشین گیمز 2026 کا اختتام، چین میڈل ٹیبل پر سرفہرست

ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ اور شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے، جہاں مختلف فنکاروں نے اپنی پرفارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

میڈلز کی مجموعی دوڑ میں چین نے 169 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میزبان جاپان 83 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جنوبی کوریا نے 39 طلائی تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستانی دستے نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 10 تمغے اپنے نام کیے، جن میں 2 سلور اور 8 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

اختتامی تقریب کے موقع پر اگلے ایشین گیمز کی میزبانی قطر کے حوالے کردی گئی۔ گیمز کا پرچم بھی قطری حکام کے سپرد کردیا گیا، جس کے بعد آئندہ ایڈیشن کی میزبانی کا باضابطہ عمل مکمل ہوگیا۔