ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر برانز میڈل جیت لیا
ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے چوتھے کوارٹر تک دونوں ٹیمیں 3، 3 گول سے برابر تھیں، تاہم فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان نے میچ کے اختتام پر جنوبی کوریا کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور برانز میڈل جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو گول کیے، جبکہ سفیان خان، عبدالرحمٰن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔